4 دسمبر، 2021، 6:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84565381
T T
0 Persons
ایران میں 60 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل زغفران کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 مہینوں کے دوران، ملک میں تقریبا 121 ٹن زعفران کو 60 مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 60 ملین 174 ہزار 578 ڈالر ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ملک میں 10 گرام سے کم، 10 گرام سے 30 گرام اور 30 گرام سے زیادہ کے پکیجیوں کی شکل میں 120 ہزار 462 کلوگرام مختلف قسم کے زعفران کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدار سے 75 ہزار 453 کلوگرام سے زائد کو 30 گرام سے زیادہ کے پکیجوں اور 22 کلوگرام کو 10 گرام سے کم کے پیکجوں اور 897 کلوگرام کو 10 سے 30 گرام کے پکیجوں کی شکل میں برآمد کیا گیا ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ چین، اسپین اور متحدہ عرب امارات بالترتیب ایرانی زغفرانی کے سب سے بڑے تین خرید کرنے والے ممالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، سوئڈن، اٹلی اور ہانک کانگ ایرانی زغفران کے خرید کرنے والے دیگر ممالک ہیں۔

لطیفی نے گزشتہ سال میں زعفران کی برآمد سے متعلق کہا کہ پچھلے سال کے دوران 424 ہزار 429 کلوگرام کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا جن کی مالیت کی شرح 190 ملین 128 ہزار 559 ڈالر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیز اسی عرصے کے دوران 550 کلوگرام زعفران پاؤڈر کو مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا جن کی مالیت کی شرح 674 ہزار 965 ڈالر تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .